سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے 18 رکنی ٹیم فائنل، اعلان جلد متوقع

hockey1791455175 0



سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے 18 رکنی ٹیم فائنل کرلی گئی، ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان عماد بٹ سمیت پانچ سینیئرز کھلاڑیوں کی چھٹی کروا دی گئی۔ ارشد لیاقت، عدیل، عبدالمنان اور گول کیپر علی رضا کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 28 نومبر تک شیڈول ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان مں گول کپر عبدااللہ اشتیاق، وقار شامل ہیں جبکہ دفاعی کھلاڑیوں میں ابوبکر، سفیان خان، محمد عبداللہ اور ندیم خان پر اعتماد کیا گیا ہے۔

مڈ فیلڈرز میں معین شکیل، حماد الدین، سمیع اللہ، محمد عماد، ذکریا حیات، عمر مصظفی پر بھروسہ کیا گیا ہے۔ فارورڈز میں رانا وحید، غضفر علی، احمد ندیم، عبدالرحمان، حنان شاہد اور افراز کا نام فہرست کا حصہ ہے۔

سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ