میامی ایئرپورٹ پر 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

میامی ایئرپورٹ .webp


امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرتے ہوئے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوپا ایئرلائنز کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کا ایک وِنگ یو پی ایس کے بوئنگ 767 کارگو طیارے کی ناک سے ٹکرا گیا۔

واقعہ میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں دونوں طیارے رن وے پر جانے کے لیے ٹیکسی کر رہے تھے۔

 حادثے کے بعد دونوں طیاروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے تاہم حکام کے مطابق کسی مسافر یا عملے کے رکن کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ