خیبر:
وادی تیراہ میں ملزمان نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما کو چچازاد بھائی سمیت قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ وادی تیراہ علاقہ ترخو کس میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں قبائلی رہنماء ملک معمور خان چچازاد بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، دہرے قتل کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، تحقیقات جاری ہے۔.

