
(24نیوز) مصر کے صدر کو سعودی عرب کی مدد کیلئے فوج بھیجنے کا اختیار مل گیا۔
مصر کی پارلیمنٹ نے بل کی منظوری دے دی جس کے تحت صدر عبدالفتاح السیسی کو اختیار مل گیا ہے کہ اگر سعودی عرب کی جانب سے درخواست کی گئی تو وہ مملکت کی مدد کے لیے فوج روانہ کر سکتے ہیں۔مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کی عسکری مددفراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔صدر کوسعودی عرب کیلئے ہرقسم کی عسکری مدد دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:25 اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی!اہم خبر آگئی

