
(24 نیوز )فلائٹ آپریشن بحران پرامریکی وزیرٹرانسپورٹ کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا۔
گزشتہ روز فضائی سسٹم میں خرابی کے باعث امریکا بھر میں 13 ہزار کے قریب پروازیں متاثر ہوئی تھیں اور امریکا کو گراؤنڈ اسٹاپ کرنا پڑا تھا اور لاکھوں افراد کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
گراؤنڈ اسٹاپ ختم ہونے کے باوجود اب بھی ہزاروں مسافر امریکی ائیر پورٹس پرپھنسے ہوئے ہیں اور امریکی حکام کے مطابق ائیر ٹریفک سسٹم کو مکمل طور پر بحال ہونے میں وقت لگے گا۔
اس معاملے پر امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور گورنر نیویارک نے کہا ہے کہ کہ شان ڈفی خود مستعفی ہوں ورنہ صدر ٹرمپ انہیں عہدے سے ہٹا دیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی ممالک کی نیندیں اڑا دیں!
وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے تسلیم کیا تھاکہ امریکا میں پروازوں کی غیر معمولی معطلی پرانے ائیر ٹریفک کنٹرول اور پرانی ٹیکنالوجی کے سبب ہوئی تھی، مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب کنٹریکٹر فائبر آپٹک کیبل میں کاپر وائر کو اپ گریڈ کر رہا تھا۔

