مکہ اور مدینہ ریجن کی جانب داغے گئے 3 ڈرونز فضا میں تباہ: عرب اتحاد

399936 390543671


سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ریجنز کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجے گئے تین ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

اتوار کی سہ پہر حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ ریجن کی طرف داغے گئے دو ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کیا گیا، جبکہ رات گئے مدینہ ریجن کی جانب آنے والے ایک اور ڈرون کو بھی مار گرایا گیا۔

دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک سعودی عرب کئی ہفتوں سے یمن کے حوثیوں کے تقریباً روزانہ حملوں کا سامنا کر رہا ہے، جن کے خلاف فوجی اتحاد کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

حوثی بارہا آرامکو کے تیل بردار جہازوں، ریفائنریوں، ذخیرہ کرنے کے مراکز اور کمپنی کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

قبل ازیں، عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ دارالحکومت ریاض کی سمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ مشرقی ریجن (الشرقیہ) میں بھی تین ڈرونز کا راستہ روکا گیا۔

اتوار کی علی الصبح 4 بج کر 8 منٹ پر ریاض میں سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے فضائی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا جس میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی۔

الرٹ کے چند ہی لمحوں بعد شہر میں تین زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم صورت حال قابو میں آنے کے بعد حکام نے خطرے کے ٹل جانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔

 اس سے ایک روز قبل، ہفتے کو بھی ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب بھیجے گئے دو ڈرونز کو فضا میں تباہ کیا گیا تھا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جمعے کو بھی عرب اتحاد نے کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ، جنوبی ریجن اور دیگر علاقوں کی طرف داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے انٹرسیپٹ کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سعودی سول ڈیفنس نے اطلاع دی تھی کہ مکہ ریجن کی جانب داغے گئے دو حوثی بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا، جس کے باعث ملبے کا کچھ حصہ مسجد الحرام سے محض 30 کلو میٹر دور واقع گاؤں ’سبوحہ‘ میں گرا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں شہری آبادی، توانائی کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں کو بھی بارہا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ستمبر سے اب تک مملکت پر ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 افراد جان سے گئے، جن میں سے 23 اموات ہوائی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں ہوئیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ