اسلام آباد سفارتکاری کے لیے پھر مرکزِ نگاہ، اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز

IMG 20261115 231351


اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 30 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں آغاز ہو گیا ہے۔ سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان نے وزرائے خارجہ کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اجلاس میں علاقائی تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی زیر غور ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے، جبکہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرل اوغلو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تاجکستان اور ایران سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے، کرغزستان اور قازقستان کی نمائندگی نائب وزرائے خارجہ کریں گے، جبکہ ترکیہ کی جانب سے بھی نائب وزیر خارجہ شرکت کریں گے۔ افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

متعلقہ پوسٹ