بھارت: جادو ٹونے کا الزام، درندہ صفت ہجوم نے ماں کو شیرخوار بچے سمیت زندہ جلا دیا

IMG 20260219 WA2097


نئی دہلی — بھارت میں توہم پرستی کا ایک اور درد ناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مشتعل افراد کے ہجوم نے ایک خاتون کو اس کے ایک سالہ معصوم بچے سمیت زندہ جلا کر ہلاک کر دیا۔ ملزمان نے خاتون پر جادو ٹونے کا الزام لگایا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں خاتون کے شوہر کو بھی شدید جھلسنے کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ واقعہ بھارت میں توہم پرستی، جادو ٹونے کے الزامات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تشدد کی ایک اور ہولناک مثال ہے۔ بھارت کی دیہی آبادی میں اس طرح کے واقعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جو انتظامیہ اور سماجی اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ توہم پرستی کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ پوسٹ