
(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دے دی، کہاواشنگٹن کو خطرہ ہوا تو ایران کو ایسے نتائج بھگتنا پڑیں گے جو تاریخ میں کسی ملک نے نہیں بھگتے ہوں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کو اگر ایران سے خطرہ ہوا تو اسے بھرپور طریقے سے نشانہ بنائیں گے ۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سرزمین پر ایران کے فوری حملےکا کوئی خطرہ نہیں ہے،دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر ممکنہ حملے سے متعلق رپورٹس کو من گھڑت قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا،اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہوں گے:باقر قالیباف
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزیدشدت اختیارکرگئی،امریکا کا ایران کے جزیرے قشم پرفضائی حملہ، ایرانی فوج کے میزائل داغنے کے مقام کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر ایران نے بحرین پر چندگھنٹوں کےدوران دوسرا حملہ کردیا، جبکہ کویت میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،بحرینی اور کویتی فوج نے متعدد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے،خطےمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

