پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس میں اہم پیش رفت، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ

47013d704af88f432cef3e8dfeb4f6e9 L


پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس کے شعبے میں بڑھتے مواقع سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ چینی فن وولیوشن گروپ اور فن لیپ کے وفد نے چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل فنانس، ریگولیٹری اصلاحات اور مالی شمولیت کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمپنی نے ایس ای سی پی کی اصلاحات کو سراہتے ہوئے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں جدید مالیاتی حل متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چین کی فن وولیوشن گروپ اور اس کی ذیلی کمپنی فن لیپ فنانشل سروسز پاکستان میں اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہیں، فن لیپ کا ”دائرہ“ پلیٹ فارم صارفین کو آسان اور فوری ڈیجیٹل قرضہ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

فن وولیوشن کی شمولیت سے کم سہولت یافتہ طبقات کے لیے باضابطہ کریڈٹ تک رسائی مزید وسیع ہوگی جبکہ شنگھائی میں قائم اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ فن وولیوشن گروپ کی پاکستان میں توسیع عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل فنانس، سرمایہ کاری اور مالی شمولیت کے نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ