ایران پر نئے امریکی حملے ناگزیر تھے: نیٹو سربراہ08 جولائی 2026

IMG 20260708 WA1605


نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے واشنگٹن کے اقدام کا دفاع کیا ہے۔
انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک روٹے کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ضروری تھی، اور موجودہ حالات میں واشنگٹن کا سخت ردِعمل مناسب تھا۔
انہوں نے مزید کہا: "جب جنگ بندی ہو اور ایران بنیادی طور پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو میرے خیال میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ امریکا بھرپور انداز میں جواب دے۔”
نیٹو رہنماؤں کا یہ سربراہی اجلاس انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے، جہاں خطے کی سکیورٹی صورتحال زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ پوسٹ