امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ: ایران میں 80 سے زائد اہداف نشانہ بنائے گئے

IMG 20260708 WA0951


امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق 7 جولائی کو ایران کے اندر 80 سے زائد اہداف کو گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ کمانڈ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں کی گئی۔
سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق نشانہ بنائے گئے اہداف میں ایرانی فضائی دفاعی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورکس اور 60 سے زائد کشتیاں شامل ہیں۔
امریکی حکام کا الزام ہے کہ ایران نے سعودی عرب، مارشل آئی لینڈز اور لائبیریا کے پرچم بردار تین بڑے تجارتی بحری جہازوں پر حملے کیے تھے، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
سینٹرل کمانڈ نے ایرانی اقدام کو جنگ بندی کی "کھلی اور خطرناک خلاف ورزی” قرار دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ