
(محسن الملک) کینیڈا کے صوبہ برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین ذیشان واہلہ کو وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر کر دیا گیا۔
برٹش کولمبیا صوبے کی نئی کنزرویٹو حکومت کی کابینہ میں ذیشان واہلہ کو جگہ ملنے پر کینیڈا بھر میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی خوش ہے۔
برٹش کولمبیا کے نئے وزیرِ اعلیٰ لورن ڈورکسن نے صوبے کے 38ویں وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد اپنی نئی کابینہ کا اعلان کیا۔
نئی حکومت کی تقریبِ حلف برداری صوبائی دارالحکومت وکٹوریہ کے گورنمنٹ ہاؤس میں ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر وینڈی کوکیا نے وزیرِ اعلیٰ اور کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا۔
برٹش کولمبیا میں 24 اکتوبر 2026 کے صوبائی انتخابات کے نتیجے میں کنزرویٹو پارٹی نے اکثریت حاصل کی اور تقریباً ایک صدی بعد صوبے میں کنزرویٹو حکومت قائم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیئے: ریاستیں دائیں جانب، سٹوڈنٹس، جین زی بائیں طرف؛ یورپ کے 25 ملکوں میں احتجاجی مظاہرے

