بہار ووٹر لسٹ تنازع پر اپوزیشن رہنما دہلی میں حراست میں

نئی دہلی — کانگریس رہنما راہل گاندھی، پارٹی صدر ملکار جن کھرگے اور متعدد اپوزیشن لیڈران کو بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرِ ثانی کے معاملے پر احتجاج کے دوران دہلی میں حراست میں لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صرف 30 اراکین پارلیمان کو کمیشن کے دفتر تک مارچ کی اجازت دی گئی تھی، تاہم 200 سے زائد اراکین نے احتجاج میں شرکت کی۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کی گئی ہیں جن سے انتخابی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ