نیشنل پریس کلب پر پولیس حملہ، مولانا فضل الرحمن کا صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی

FB IMG 1759907546941 1



اسلام آباد (وائس آف جرمنی ) — نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے حالیہ حملے کے بعد صحافی برادری سراپا احتجاج ہے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پریس کلب پر حملہ آزادیِ صحافت پر براہِ راست وار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ صحافی برادری جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی آواز بننے کے لیے میدان میں ہے، ان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
ادھر صحافتی تنظیموں نے حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی اور جمعہ کو "یومِ سیاہ” بھی منایا گیا ہے۔ نیشنل پریس کلب سمیت ملک کے تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے  گیے
پریس کلب کے عہدیداران نے کہا ہے کہ پولیس گردی صحافت کو دبانے کی کوشش ہے، مگر ہم آزادیِ اظہار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

متعلقہ پوسٹ