ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’شعلے‘ کی واپسی — 6 ستمبر کو عالمی پردے پر دھوم

ٹورنٹو — بالی وڈ کی تاریخ کی سب سے مقبول اور یادگار فلم شعلے ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہی ہے۔ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 6 ستمبر کو اس شاہکار کا خصوصی پریمئر منعقد ہوگا۔1975 میں ریلیز ہونے والی شعلے کو بھارتی سنیما کا سب سے بڑا کلاسک قرار دیا جاتا ہے، جو اپنے ناقابلِ فراموش مکالموں، جاندار کرداروں اور شاندار کہانی کی وجہ سے آج بھی ناظرین کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی نمائش بھارتی فلمی ورثے کو عالمی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنے کا حصہ ہے، اور توقع ہے کہ دنیا بھر سے آنے والے فلمی شائقین اس موقع پر بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ پوسٹ