جرمنی: پاکستانی نژاد انجینئر عالیہ انور کو “پاور آف ٹومارو” ایوارڈ

جرمنی میں ہونے والی بین الاقوامی توانائی کانفرنس میں پاکستانی نژاد انجینئر عالیہ انور نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی عالیہ کو گرین انرجی پر مبنی ایک جدید ماڈل تیار کرنے پر “پاور آف ٹومارو” ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ ماڈل دیہی علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ جنوبی ایشیا کے پسماندہ علاقوں کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔ کانفرنس میں ماہرینِ توانائی نے عالیہ کی کاوش کو تکنیکی جدت اور پائیدار ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ