ایچ پی وی ویکسین پر جھوٹے پروپیگنڈے کا خاتمہ، وفاقی وزیرِ صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی

Screenshot 20250920 223853 1 1



اسلام آباد – وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایچ پی وی ویکسین کے حوالے سے پھیلائے جانے والے شکوک و شبہات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا۔ وزیرِ صحت نے اپنی ہی بیٹی کو یہ ویکسین لگوا کر قوم کو عملی پیغام دیا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور مؤثر ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایچ پی وی ویکسین دنیا بھر میں خواتین کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی بروقت فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقے بے بنیاد افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں لیکن آج کے اقدام سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور ہر بچی اور خاتون کے لیے ضروری ہے۔
وزیرِ صحت نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ مستقبل میں خطرناک بیماریوں سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ