غزہ امدادی قافلے کی حفاظت کےلئے اسپین کا جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان

FB IMG 1758789945329 1



نیو یارک: اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک غزہ جانے والے عالمی امدادی قافلے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کی حفاظت کے لیے ایک جنگی جہاز روانہ کرے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یونانی جزیرے گیوڈوس کے قریب قافلے کی کشتیوں پر ڈرون حملے کیے گئے۔
اسپین کی جانب سے بھیجا جانے والا جہاز ’’فورور‘‘ ہے، جو کارٹھیجینا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگا۔ اس بحری جہاز میں جدید دفاعی ہتھیار، ہیلی کاپٹر، ڈرون اور طبی سہولتیں موجود ہوں گی۔ اس کا بنیادی مقصد امدادی قافلے کو تحفظ فراہم کرنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کشتیوں میں موجود افراد کو محفوظ بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اٹلی نے بھی ایسا ہی اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنے بحری جہاز ’’فاسان‘‘ کو اسی مقصد کے لیے روانہ کرے گا۔ یورپی ممالک کی یہ پیش رفت عالمی برادری کی جانب سے غزہ کے متاثرہ عوام تک امداد کی ترسیل کو محفوظ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ