او آئی سی اور 21 مسلم ممالک کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت

او آئی سی.webp


او آئی سی اور 21 مسلم ممالک کی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی شدید مذمت

اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے

او آئی سی اور 21 مسلم ممالک نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کی غیر مبہم اور دوٹوک مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور تنظیمِ تعاونِ اسلامی (او آئی سی) نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اقدام کی غیر مبہم اور دوٹوک مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ غیر معمولی اقدام نہ صرف قرن افریقہ اور بحیرۂ احمر بلکہ مجموعی طور پر بین الاقوامی امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ناگزیر ہے، اور صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

او آئی سی اور 21 مسلم ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کرتے ہیں اور کسی بھی ایسے اقدام کی غیر مشروط مخالفت کرتے ہیں جو صومالیہ کے نقصان کا سبب بنے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ علیحدگی پسند علاقوں کو تسلیم کرنا خطرناک نظیر قائم کرتا ہے اور نام نہاد صومالی لینڈ کو فلسطینی عوام کو بزور طاقت بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش سے جوڑنے کی قطعی مخالفت کی جاتی ہے۔ اس طرح کے اقدامات کو اصولی طور پر ہر صورت میں مسترد کیا جاتا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ