دبئی – ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی گراؤنڈ میں پہنچے۔ ان کی آمد کے فوراً بعد بھارتی ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں نے اپنا ٹریننگ سیشن مختصر کر کے ختم کر دیا اور واپس ہوٹل روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑی گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس اور فٹنس ڈرلز میں مصروف تھے، تاہم جیسے ہی پی سی بی چیئرمین میدان میں داخل ہوئے تو بھارتی ٹیم نے اچانک اپنی مشق سمیٹ لی۔ اس واقعے کو شائقین اور ماہرین کرکٹ مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ایونٹ کے سب سے ہائی وولٹیج مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور دونوں ٹیمیں سخت تیاریوں میں مصروف ہیں۔

