ایرانی صدر: نطنز یا فردو کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے لیکن ایران کو روکنا ناممکن ہے

Screenshot 20250920 223001 1


تہران – ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ دشمن ایران کی جوہری تنصیبات نطنز یا فردو پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔
صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے سے وقتی نقصان ضرور پہنچ سکتا ہے مگر ایرانی سائنسدان اور قوم اپنی قوتِ ارادی سے دوبارہ ان سہولیات کو قائم کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران پابندیوں اور غیر منصفانہ دباؤ کے باوجود ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل اور بعض عالمی طاقتیں پابندیوں کے ذریعے ایران کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہی ہیں، مگر ایرانی قوم کے علم، صلاحیت اور عزم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
صدر مسعود پزشکیان کے مطابق ایران حد سے بڑھے ہوئے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور ملکی دفاع، خودمختاری اور ٹیکنالوجی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گا۔

متعلقہ پوسٹ