کراچی — عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر سونا 58 ڈالر بڑھ کر 4198 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 54 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 2 ہزار 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔
ماہرین کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا بنیادی سبب ہیں۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔