وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا 12 روزہ انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم کا افتتاح

FB IMG 1757937511722



اسلام آباد، 15 ستمبر 2025 – وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے 12 روزہ انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں جاری رہے گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ انہیں اس مہلک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوانا آئندہ نسل کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
سید مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ اس ویکسین کے حوالے سے پھیلائی جانے والی منفی مہم مکمل طور پر بے بنیاد ہے، لہٰذا والدین کسی جھوٹے پروپیگنڈے یا افواہوں کا شکار نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحت عامہ کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
مزید سہولت کے لیے والدین اپنے گھروں پر ویکسینیشن ٹیم کو بلانے کے لیے ہیلپ لائن 1166 پر کال کر سکتے ہیں۔

fb img 1757937500834671967099905240155

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا 12 روزہ انسدادِ سروائیکل کینسر ویکسینیشن مہم کا افتتاح 3

متعلقہ پوسٹ