(ویب ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے بھائی اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر ان کے ویزوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ ان کے والد عمران خان گزشتہ 914 دنوں سے تنہائی میں قید ہیں اور اس دوران ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور انہیں آزاد و غیر جانبدار طبی سہولیات تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی۔
My brother and I are trying to travel to Pakistan to see our father. For 914 days, he has been held in solitary confinement while his health deteriorates and he is denied access to independent medical care.
Now the government is deliberately refusing to process our visas.… pic.twitter.com/L23ZRmRDZj
— Kasim Khan (@Kasim_Khan_1999) February 4, 2026
قاسم خان کے مطابق قیدی کو علاج سے محروم رکھنا ظلم ہے جبکہ بچوں کو اپنے والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملاقات طے۔۔۔راناثناء اللہ کا بڑا بیان آ گیا
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال ناقابل تلافی نقصان کی طرف جا سکتی ہے۔
عمران خان کے صاحبزادے نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں اور بروقت مداخلت کریں تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت مل سکے۔


