میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ،

Screenshot 20250914 163906



دبئی، 15 ستمبر 2025 – ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے دوران میچ ریفری سے پیدا ہونے والے تنازعے پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ جب تک موجودہ میچ ریفری کو تبدیل نہیں کیا جاتا، پاکستان ٹورنامنٹ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اس وقت سنگین صورت اختیار کر گیا جب پاک بھارت میچ کے دوران میچ ریفری نے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کھلاڑی سے ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت دی تھی۔ پی سی بی حکام نے اس رویے کو جانبدار اور غیرپیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو احتجاجی مراسلہ بھجوا دیا ہے۔
پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میچ آفیشلز میں فوری تبدیلی نہ کی تو قومی ٹیم بقیہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے ایشیا کپ کے شیڈول اور انعقاد پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، کیونکہ پاک-بھارت میچز نہ صرف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھے جاتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظر میں ان مقابلوں کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

fb img 1757880835593 1797734062558515266

میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ، 3

متعلقہ پوسٹ