حکومت کی آٹو انڈسٹری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی، پیپام سمٹ 2025 اسلام آباد میں منعقد

Screenshot 20250820 122404 1


اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل خان نے آٹو پارٹس مینوفیکچررز سمٹ 2025 میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

“ایکسِلینس ان انجینئرنگ” کے عنوان سے منعقدہ اس سمٹ میں آٹو انڈسٹری کی جدت، سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقع کو اجاگر کیا گیا اور صنعتی و معاشی مستقبل پر مکالمے کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔

اپنے خطاب میں رانا احسان افضل خان نے کہا کہ حکومت ملک کے بار بار آنے والے معاشی بحران کے چکر کو توڑنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ ان کے مطابق تجارتی لبرلائزیشن، مالیاتی نظم و ضبط اور نجکاری طویل مدتی ترقی کے اہم ستون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آٹو انڈسٹری برآمدات، روزگار اور صنعتی ترقی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے، اس لیے حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی تاکہ ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جو صنعتی بنیاد کو وسعت دیں، برآمدی مسابقت بڑھائیں اور پاکستان کی عالمی معیشت میں پوزیشن کو مضبوط کریں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پیپام) کی جانب سے یہ سمٹ اسلام آباد میں منعقد کیا گیا

متعلقہ پوسٹ