7 افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

news 1772005753 9840



news 1772005753 9840

(ویب ڈیسک)بھارت میں جرائم کافی حد تک بڑھ گئے،بھارتی ریاست آسام میں 7 افراد نے چاقو کی نوک پر 28 سالہ خاتون کو اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 19 فروری کو پیش آیا جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر درج کر لیا گیا ،متاثرہ خاتون کا موقف  اختیار کیا کہ  کم از کم 7 افراد نے ایک ایک کر کے اس کیساتھ  زیادتی کی اور پھر اسے 10ہزار روپے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاتون کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سلچر شہر سے چند کلومیٹر دور بائی پاس روڈ پر ایک کار میں موجود تھی کہ اچانک مردوں کا ایک گروپ نمودار ہوا، جنہوں نے گاڑی میں سے دونوں کو نکالا اور چاقو کی نوک پر خاتون کے بوائے فرینڈ کے سامنے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی حالت خراب،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

 رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ سلچر صدر پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے،پولیس  کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے 2 ملزموں کی شناخت کی ہے ۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ نیلوتپل داس اور 27 سبول داس کے نام سے ہوئی ہے، دونوں سلچر شہر کے ہی رہائشی ہیں۔

متاثرہ خاتون کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا ہے اور اس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ