میکسیکو میں دس سال میں دوسرے ایل چاپو کی ڈرامائی گرفتاری ؛ دونوں ڈان کیسے پکڑے گئے؟ اندر کی کہانی کیا ہے؟ 

news 1795286918 9410


 (وسیم عظمت)  میکسیکو میں دس سال کے عرصہ کے بعد دوسرے ایل چاپو کی گرفتاری سے کئی علاقوں میں افراتفری پھیل گئی۔ مافیا کے کارندوں نے کم از کم چار علاقوں میں زندگی کے معمولات کو توڑ پھوڑ اور فائرنگ کر کے بری طرح متاثر کیا۔ جمعہ کے روز ایل چاپو  ایسیدرو کو  فوج نے گرفتار کیا تھا۔ یہ دوسرا ایل چاپو ہے جو ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں شامل  ڈان ہے۔ طویل عرسہ کی کوشش کے بعد   ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو میں گرفتار کر لیا گیا۔

 میکسیکو کی ریاست سینالوا کے شہرگواسابے میں فاؤستو ایسدرو میزا فلورس  عرف ایل چاپو ایسدرو کو میکسیکو کی فوج نے ایک ڈرامائی آپریشن کر کے گرفتار کیا۔

ایل چاپو ایسیدو کی گرفتاری کے بعد شہر میں شدید افراتفری
چھاپے کے دوران اور خبر پھیلتے ہی گواسابے اور سینالوا کے چار  مرکزی علاقوں میں کارٹیل کے کارندوں نے شدید فائرنگ شروع کر دی، گاڑیوں اور پیٹرول پمپس کو آگ لگا دی اور شاہراہیں بلاک کر دیں۔ 
نیویارک ٹائمز اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ قریبی اسٹیڈیم میں جاری ایک بیس بال میچ کے دوران کھلاڑی اور تماشائی جان بچانے کے لیے چیختے ہوئے بھاگنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر فضا سے مشتبہ ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے رہے۔ 
 ایل چاپو ایسیدرو "بیلتران لیوا” (Beltrán Leyva) اور "گواسابے کارٹیل” کا سربراہ ہے۔ اس پر امریکہ میں کوکین، ہیروئن، میتھ ایمفیٹامین اور فینٹانائل سمگل کرنے کے علاوہ دہشت گردی اور میکسیکن نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کے اغوا و قتل کے سنگین الزامات ہیں، اور اب اسے امریکہ کے حوالے (extradite) کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آئی کا موسٹ وانٹڈ ڈان

ایل چاپو ایسیدرو "بیلتران لیوا” (Beltrán Leyva) اور "گواسابے کارٹیل” کا سربراہ ہے۔ اس پر امریکہ میں کوکین، ہیروئن، میتھ ایمفیٹامین، میری ژوانا اور فینٹانائل سمگل کرنے کے علاوہ دہشت گردی اور میکسیکن نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کے اغوا و قتل کے سنگین الزامات ہیں. ایف بی آئی نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر ( ایک ارب 40 کروڑ روپے) انعام  مقرر کررکھا تھا۔

میزا فلورس ایف بی آئی (FBI) کے ‘دس انتہائی مطلوب مفرور افراد’ میں شامل ہے؛ اس فہرست میں کارٹیل (مجرمانہ گروہوں) کے سربراہان،ہائی پروفائل قتل میں ملوث کرائے کے قاتل اور بین الاقوامی سطح پر دھوکہ دہی کرنے والے افراد شامل ہوتے ہیں۔

ایف بی آئی کی موسٹ وانٹڈ فہرست میں شامل دیگر 9 مفرور  کوں ہیں؟

روجیا اگناتووا: جو ‘کرپٹو کوئین’ (Cryptoqueen) کے نام سے جانی جاتی ہیں؛ ان پر ‘ون کوائن’ (OneCoin) سے منسلک اربوں ڈالر کی مبینہ کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
یولان ادونے آرچاگا کاریاس: ہونڈوراس میں ‘ایم ایس-13’ (MS-13) نامی گروہ کے مبینہ سربراہ؛ جو بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ اور آتشیں اسلحہ سے متعلق الزامات میں مطلوب ہے۔
جیووانی ویسینٹے موسکیرا سیرانو: وینزویلا کے ‘ٹرین ڈی اراگوا’ (Tren de Aragua) گروہ کے ایک مبینہ اعلیٰ عہدیدار؛ جو بین الاقوامی سطح پر کوکین کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق الزامات میں مطلوب  ہے۔
ولور ولیگاس-پالومینو: کولمبیا کی ‘نیشنل لبریشن آرمی’ (National Liberation Army) کے مبینہ رہنما؛ جو منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردی سے متعلق الزامات میں مطلوب ہے۔
ستیندر جیت سنگھ: جو ‘گولڈی برار’ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں؛ لارنس بشنوئی مجرمانہ تنظیم سے منسلک منظم جرائم اور پرتشدد کارروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے مطلوب ہے۔
ٹرنگ ڈوک لو: 2014 میں فلاڈیلفیا میں دو بھائیوں کے اغوا، تشدد اور قتل کے سلسلے میں مطلوب  ہے۔
بھدرش کمار چیتن بھائی پٹیل: 2015 میں میری لینڈ کی ایک ڈونٹ شاپ پر اپنی بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں مطلوب ہے۔
عمر الیگزینڈر کارڈیناس: 2019 میں لاس اینجلس میں حجام کی دکان کے باہر ایک شخص کے مبینہ قتل کے الزام میں مطلوب ہے۔
جوزف میٹوس: 2021 میں شکاگو میں ‘نیشنل گارڈ’ کے ایک رکن کے قتل کے سلسلے میں مطلوب  ہے۔

  ایل چاپو دس سال سے زیادہ عرصے تک امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچتا رہا  کیونکہ میکسیکو میں اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور اسے کئی سیف ہیون جیسے ٹھکانے دستیاب رہتے تھے۔ 

اب ایف بی آئی نے میکسیکو کی حکومت کو مجبور کیا کہ وہ ایل چاپو کے خلاف حتمی کارروائی کرے۔ اس مقصد کے لئے میکسیکو کی پولیس کی بجائے فوج کو آغے کیا گیا۔ فوج کے آپریشن کے دوران ایل چاپو کے  کارٹیل کے درجنوں مسلح فائٹرز نے کسی فوجی دستے کی طرح مقابلہ کیا۔  ایل چاپو کے مرسینریز اور  میکسیکو کی سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بھاری ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال ہوا،  بہت سی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔  کئی ملحقہ علاقوں  بے تحاشا فائرنگ کی آوازوں سے افراتفری پھیلی اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس دوران  بیس بال کا میچ دیکھنے کے لئے آئے شائقین خوفزدہ ہو کر سٹیڈیم سے بھاگ گئے۔ ان کے بھاگنے سے مزید افراتفری پھیلی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی میدان چھوڑنا پڑا۔

میکسیکو کی وزارت دفاع نے بعد میں بتایا کہ یہ آپریشن میکسیکو کے انٹیلی جنس اداروں اور امریکہ کے درمیان رابطے اور باہمی تعاون کے تحت کیا گیا۔ میکسیکو کی حکومت نے یہ واضح نہیں کیاا کہ امریکی اہلکار خود اس آپریشن میں موجود تھے یا نہیں۔

ایل چاپو ایسدرو اور اس کے گروہ کے گرفتار ہونے والے لوگوں کو  میکسیکو کی ائیرفورس کےخصوصی  طیارے  میں لاد کر  دارالحکومت میکسیکو سٹی پہنچایا  گیا، جہاں انہیں استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اب ضروری قانونی کارروائی کے بعد امکان ہے کہ انہیں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 

پہلا ایل چاپو 2016 میں گرفتار ہوا تھا

پہلے ایل چاپو کی گرفتاری کیسے ممکن ہوئی؟ ان سائیڈ سٹوری کیا ہے؟  ایل چاپو  کے نام سے مشہور ڈرگ مافیا کا ڈان خواکین گوزمین کئی مرتبہ گرفتار ہوا لیکن جیل سے بھاگ جاتا رہا۔ پہلے ایل چاپو  کی تیسری اور حتمی گرفتاری جنوری 2016 میں میکسیکو کے شہر لاس موچیس  Los Mochis میں ایک خفیہ آپریشن کے نتیجے میں ہوئی تھی۔  اس ڈرامائی گرفتاری میں ایل چاپو کی ایک ہالی ووڈ اداکار سے ملاقات اور اس کے سرنگوں کے نیٹ ورک کا سراغ کلیدی ثابت ہوا۔
میکسیکو کے بدنامِ زمانہ سینالوا کارٹیل (Sinaloa Cartel) کے سربراہ ایل چاپو کی گرفتاری کی ان سائیڈ سٹوری کسی فلمی کہانی سے کم نہیں ہے:

 اپنی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش (سب سے بڑی غلطی)
جولائی 2015 میں انتہائی سخت سیکیورٹی والی جیل سے ایک میل لمبی سرنگ کے ذریعے فرار ہونے کے بعد ایل چاپو روپوش ہو گئے تھے۔ اس دوران انہیں اپنی زندگی پر ایک بائیوپک (فلم) بنانے کا جنون سوار ہوا۔
انہوں نے میکسیکو کی مشہور اداکارہ کیٹ ڈیل کاسٹیلو (Kate del Castillo) سے رابطہ کیا، جنہوں نے معروف ہالی ووڈ اداکار شان پین (Sean Penn) کے ساتھ مل کر اکتوبر 2015 میں ایل چاپو کے خفیہ ٹھکانے پر جا کر ان کا انٹرویو کیا۔

news 1795286933 7936
میکسیکو اور امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں اداکارہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھیں، جس سے انہیں ایل چاپو کے ٹھکانے کا بنیادی سراغ ملا۔

 انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال
ایجنسیوں نے ایل چاپو کے قریبی ساتھیوں کے فون کالز اور انکرپٹڈ پیغامات کو ٹریک کیا۔
جب ایجنسیوں کو معلوم ہوا کہ ایل چاپو اپنے ایک خفیہ ٹھکانے پر مقامی کھانا (ٹیکوز) منگوانے کے لیے ایک خاص وین کا استعمال کر رہے ہیں، تو انہوں نے اس گھر کی نگرانی شروع کر دی۔
لاس موچیس کے ایک گھر میں غیر معمولی سرگرمیوں اور مسلح گارڈز کی موجودگی نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ ایل چاپو وہیں موجود ہیں۔

آپریشن "بلیک سوان” (Operation Black Swan)
8 جنوری 2016 کی صبح میکسیکو کی میرینز (بحریہ کے کمانڈوز) نے لاس موچیس کے اس گھر پر چھاپہ مارا:
گھر کے اندر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایل چاپو کے پانچ محافظ مارے گئے۔
فائرنگ کے دوران ایل چاپو اور ان کے چیف لیفٹیننٹ "چولو ایوان” (Cholo Iván) گھر کے ایک خفیہ راستے (آئینے کے پیچھے چھپی سرنگ) کے ذریعے شہر کے گٹر (سیوریج سسٹم) میں اتر گئے۔

 گٹر سے نکلنا اور حتمی گرفتاری
سیوریج سسٹم میں شدید بارش کی وجہ سے پانی بھرنے لگا، جس کے باعث ایل چاپو اور ان کے ساتھی مجبوراً ایک مین ہول کا ڈھکن اٹھا کر سڑک پر نکل آئے۔
سڑک پر آتے ہی انہوں نے ایک گاڑی چھینی اور فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن میکسیکو کی فیڈرل پولیس نے راستے میں ناکہ بندی کر کے انہیں ایک موٹل (Motel Doux) کے قریب گھیر لیا اور گرفتار کر لیا۔

اس گرفتاری کے بعد جنوری 2017 میں ایل چاپو کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا، جہاں 2019 میں انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی اور اس وقت وہ امریکہ کی سب سے محفوظ جیل "ADX Florence” میں قید ہیں۔

news 1795286933 1479

ایل چاپو کے 2015 میں جیل سے فرار ہونے والی سرنگ کی تفصیلات الگ سے ایک ایکشن تھرلر جیسی کہانی ہیں۔ 

کل جمعہ کے روز گرفتار ہونے والی ایل چاپو  کا ظہور کب ہوا؟

جمعہ 20 نومبر کی رات میکسیکو کی سپیشل فورسز نے امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے ایک خفیہ آپریشن کے دوران "ایل چاپو ایسیدرو” (فاؤستو ایسیدرو میزا فلورس) کو ریاست سینالوا کے شہر گواسابے سے گرفتار کر لیا تو ایک بار پھر میکسیکو میں ڈرگ کاٹیلز کا کلچر زیر بحث ہے۔ 
اگرچہ کل گرفتار ہونے والے ڈرگ مافیا ڈان کا بھی لقب "ایل چاپو” ہے، لیکن اسے دوسرا ایل چاپو کہا جاہتا ہے اور  یہ جیل میں قید پرانے ڈرگ لارڈ خواکین گوزمین ایل چاپو کا کوئی کارندہ یا  رشتہ دار نہیں بلکہ منشیات کی زیر زمین دنیا کا ایک الگ اور انتہائی طاقتور   ڈان ہے۔ اس گرفتاری کی ان سائیڈ سٹوری اور آپریشن کی تفصیلات درج ذیل ہیں: 

 امریکی اور میکسیکن انٹیلی جنس کا خفیہ اشتراک
موسٹ وانتڈ ڈان ایل چاپو  ایسیدرو  میزا فلورس کو  الجزیرہ نیوز  کی رپورٹ کے مطابق  ایف بی آئی  ے فروری 2025 میں اپنے 10 موسٹ وانٹڈ مفرور مجرموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اس کے سر پر 50 لاکھ ڈالر انعام تھا۔
خفیہ سراغ رسانی اور کوآرڈینیشن

 میکسیکو کی وزارتِ دفاع کے اہلکاروں نے اس کا ٹھکانہ تلاش کیا لیکن اس کو  ٹریس کرنے میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات نے کلیدی کردار ادا کیا۔ میکسیکن صدر کلاڈیا شین بام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کارٹیلز کے خلاف سخت کارروائی کا دباؤ  کے ماحول میں دونوں ممالک کی ایجنسیوں نے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن ترتیب دیا۔ 

 گواسابے میں رات گئے اچانک چھاپہ  کی ان سائیڈ سٹوری
کل رات کئی علاقوں میں خاموشی سے محاصرہ کیا گیا۔ ان مین وہ علاقہ بھی تھا جہاں ایل چاپو موجود تھا۔  واشنگٹن پوسٹ کے مطابق میکسیکن آرمی اور نیشنل گارڈ کے سپیشل فورسز یونٹس نے انتہائی رازداری اور اچانک حملے (Stealth and Surprise) کی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے گواسابے (Guasave) میں ایک مخصوص گھر کا گھیراؤ کیا۔

news 1795286933 6131
  جیسے ہی فوجی دستوں نے ایل چاپو کی کمین گاہ کا محاصرہ کیا، اندر موجود کارٹیل کے  کارندوں نے جدید ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد (گرینیڈز) سے حملہ کر دیا۔  
 جوابی کارروائی کے بعد کمانڈوز گھر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور ایل چاپو ایسیدرو کو اس کے نائب کمانڈر جرمن عرف "سیرافین” (Serafín) اور گروہ کے فنانشل آپریٹر جوزے (José) سمیت زندہ گرفتار کر لیا۔
فوری فضائی منتقلی

کارٹیل کی جانب سے کسی ممکنہ جوابی حملے اور ڈان کو  چھڑانے یا مار ڈالنے  کی کوشش کو روکنےکے لیےکارٹیل کے  تینوں اہم ترین لوگوں   کو فوری طور پر میکسیکن ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے میکسیکو سٹی منتقل کر دیا گیا۔ 

ایل چاپو کی گرفتاری کے بعد شہر میں شدید افراتفری
چھاپے کے دوران اور اس کے بعد ایل چاپو کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی گواسابے اور سینالوا  میں کارٹیل کے کارندے خوفزدہ ہو گئے۔ اپنے خوف کو چھپانے کے لئے انہوں نے شہرکے چار مختلف علاقوں میں کارٹیل کے کارندوں کو سڑکوں اور بازوں میں بھیج کر شدید فائرنگ شروع کروا دی، گاڑیوں اور پیٹرول پمپس کو آگ لگا دی اور شاہراہیں بلاک کر دیں۔
نیویارک ٹائمز اور دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ اتنی شدید تھی کہ قریبی اسٹیڈیم میں جاری ایک بیس بال میچ کے دوران کھلاڑی اور تماشائی جان بچانے کے لیے چیختے ہوئے بھاگنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر فضا سے مشتبہ ٹھکانوں پر فائرنگ کرتے رہے۔ 

کہا جا رہا ہے کہ اس گرفتاری کے میکسیکو  میں جاری کارٹیل جنگ پر ایل چاپو کی گرفتاری کے خطرناک اثرات ہوں گے۔ لیکن مقامی حکام مزید گرفتاریاں بھی کرین گے اور ایل چاپو کی امریکہ کی مدد سے گرفتاری کا فائدہ اٹھا کر ڈرگ کارٹیلز کا اس شہر مین منتشر کر دینے کی کوشش کریں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ