سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اتوار کو یہ تمغہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے، مشترکہ تعاون کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پرپاکستانی آرمی چیف کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یہ ایوارڈ ریاض میں شہزادہ خالد سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سعودی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات، دفاعی تعاون اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی حمایت کے لیے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس سے قبل 2022 میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس وقت کے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ’آرڈر آف کنگ عبدالعزیز‘ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

