پناہ نے بچوں کے دل کے آپریشن کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا

IMG 20260121 WA0688 scaled



ُپناہ کی جانب  سے سیکریٹری جنرل پناہ چوہدری ثناہ اللہ گھمن نے  آپریشن کے لیے پہلا  بچہ MS راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(RIC)ڈاکٹر قربان خان کے حوالے کر دیا۔
پاکستان میں دل اور متعلقہ امراض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں سالانہ 240,720سے زیادہ لوگ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور اس کا علاج اتنا مہنگا ہے کہ عام آدمی براداشت نہیں کر سکتا۔  پناہ   ایسے مستحق افراد کے علاج کیلیے بڑھ چڑ کر  کام  کر رہی ہے۔  پناہ نے مستحق بچوں کے دل کے آپریشنز کے لیے اپنے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ مل کر کام کا آغاز کر دیاہے۔ اب پناہ مستحق  لوگوں کے آپریشنز AFIC,،PNSشفاء کے علاوہ  RIC  ہسپتال سے  بھی کروائے گا۔ اس سلسلے میں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ساتھ ایک باقاعدہ   MOU   سائن کیا گیا  اور MS-RICڈاکٹر قربان خان نے کہا کہ ہم اس  مشن میں پناہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔
پناہ کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے  میڈیکل سپر ینٹینڈنٹ ڈاکٹر  قربان حسین خان کے ساتھ مل کر  راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلی مریضہ کو  آپریشن کے لیے داخلہ کروا دیا ہے۔ پناہ غریب اور مستحق دل کے مریضوں کے بہترین علاج کے لیے کوشاں ہے تاکہ کوئی بھی بچہ علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے اُس دنیا سے نا جائے۔ثناہ اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ RICکی  انتظامیہ  خاص طور پر ڈاکٹر  قربان حسین خان کی کوششوں کے بہت مشکور ہیں۔

متعلقہ پوسٹ