پاکستانی ڈرامے کی بھارت میں دھوم، دہلی میں مداحوں نے خصوصی اسکریننگ کا انتظام کرلیا

dar e nijaat1795765031 0


پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ نے سرحد پار بھی ناظرین کے دل جیت لیے ہیں جہاں بھارتی شہر دہلی میں مداحوں نے خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا اور ڈرامے کے کرداروں پر کھل کر گفتگو کی۔

عمیرہ احمد کی تحریر، ثاقب خان کی ہدایت کاری اور تھریز انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں درفشاں سلیم، شہریار منور، نمیر خان، سحر ہاشمی اور رومیسہ خان شامل ہیں۔

اسکریننگ پارٹی میں سب سے زیادہ گفتگو ابو بکر کے کردار پر ہوئی جسے مداحوں نے مردوں کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔

dar e nijaat 31795765031 2

بعض شرکاء کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں زیادہ مختصر اور مؤثر ہوتی ہیں۔

dar e nijaat 61795765030 5

مداحوں نے زریاب، حمنہ اور زامل کے کرداروں پر بھی اپنی رائے دی۔

dar e nijaat 41795765030 3

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہدایت کار ثاقب خان نے ویڈیو کال کے ذریعے تقریب میں شرکت کی اور شائقین کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

dar e nijaat 51795765030 4





Source link

متعلقہ پوسٹ