ایران کیخلاف مزید کارروائی نہیں ہوگی، جوہری پروگرام بحال ہوا تو سخت جواب دیں گے: ٹرمپ

FB IMG 1769067452343



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ایران کے خلاف مزید کسی کارروائی کا ارادہ نہیں، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو امریکہ فوری اور فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے بروقت ایران کے ایٹمی نظام کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران دو ماہ کے اندر اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اقدامات کی بدولت ایران کے جوہری عزائم کو مؤثر طریقے سے روکا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے، مگر اپنی اور اتحادیوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی یا جوہری سرگرمیوں کی بحالی کی صورت میں سخت ردعمل دیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ