امریکی ریاست جارجیا میں گھر پر گرنے والا شہابیہ اربوں سال پرانا نکلا

اٹلانٹا، جارجیا — ماہرینِ ارضیات نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ برس 26 جون 2024 کو اٹلانٹا کے قریب ایک گھر پر گرنے والا شہابیہ اربوں سال پرانا تھا، جو زمین کی پیدائش سے بھی پہلے وجود میں آیا تھا۔یونیورسٹی آف جارجیا کے ماہر ارضیات اسکاٹ ہیریس کے مطابق، واقعے کے فوراً بعد وہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہابیہ زمین سے ٹکرانے کے بعد صرف ڈیڑھ سینٹی میٹر گڑھا بنا پایا، تاہم اس کی سائنسی اہمیت غیر معمولی ہے۔ماہرین کے مطابق اس شہابیہ کا مطالعہ نظامِ شمسی کی ابتدائی تشکیل کے بارے میں قیمتی شواہد فراہم کر سکتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ