خالصتان رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ کی پاکستانی کتاب کی کھل کر حمایت، بھارت میں ہلچل

اسلام آباد — خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما اور سکھ برادری کے ممتاز اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔ یہ کتاب 11 اگست کو شائع ہوئی تھی، جس میں اس آپریشن سے متعلق اہم انکشافات پیش کیے گئے ہیں۔ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے نہ صرف کتاب کو سراہا بلکہ اس کی کھل کر حمایت بھی کی، جس پر بھارت کے سیاسی حلقوں میں واضح بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سکھ آزادی تحریک کے سب سے طاقتور رہنما کی اس حمایت سے خطے میں سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ