قاہرہ / لندن — مصر کے معروف اسٹرائیکر اور لیورپول فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے یورپی فٹبال تنظیم یوایفا پر تنقید کی ہے کہ اس نے فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید، جنہیں "فلسطینی پیلے” کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، کی وفات پر تعزیتی بیان تو جاری کیا مگر ان کی موت کے حالات کا ذکر نہیں کیا۔
یوایفا کے سوشل میڈیا پیغام میں صرف یہ بتایا گیا کہ العبید کا انتقال ہو گیا ہے، لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے۔ محمد صلاح نے زور دیا کہ عالمی کھیلوں کے اداروں کو سچائی چھپانے کے بجائے حقائق دنیا کے سامنے رکھنے چاہئیں تاکہ کھیل اور انصاف دونوں کا وقار برقرار رہے۔