تہران/قاہرہ: ایران اور مصر نے دہائیوں پر محیط سفارتی کشیدگی کے بعد اپنے تعلقات کو مکمل طور پر بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے دارالحکومتوں تہران اور قاہرہ میں سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ پیشرفت مشرق وسطیٰ کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم موڑ سمجھی جا رہی ہے۔ ایران اور مصر کے درمیان 1980 میں ایران-عراق جنگ اور مصر کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد سے تعلقات منقطع چلے آ رہے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحالی خطے میں جاری سفارتی تبدیلیوں کا حصہ ہے اور اس سے مشرق وسطیٰ میں استحکام کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

