
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل 5 دن بند رہنے کا امکان ہے۔
یو اے ای کی 55ویں عید الاتحاد (قومی دن) کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث امارات میں موجود پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانے دسمبر 2026 کے دوران مسلسل پانچ روز تک بند رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹس کےمطابق متحدہ عرب امارات نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 2 اور 3 دسمبر کو دو روزہ تنخواہ کے ساتھ چھٹی کا اعلان کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو 2 سے 4 دسمبر تک تین روزہ تعطیلات ملیں گی، سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ (5 دسمبر) اور اتوار (6 دسمبر) کو پاکستانی سفارتی مشنز کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار جانچنے کے فیز ٹو کی تیاری
اس طرح پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں بدھ 2 دسمبر سے اتوار 6 دسمبر تک مسلسل پانچ روزہ تعطیل متوقع ہے اور سفارتی دفاتر پیر 7 دسمبر 2026 کو دوبارہ معمول کے مطابق کھلیں گے،یہ تعطیلات متحدہ عرب امارات کی 55ویں عید الاتحاد کی تقریبات کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔

