ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں اپنی نئی فلم کے لیے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ایکشن سین کے دوران غیر متوقع طور پر حادثہ پیش آیا، جس میں شاہ رخ خان کو سنجیدہ چوٹیں آئیں۔ اگرچہ زخمی ہونے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال منظرعام پر نہیں آئیں، تاہم ان کے قریبی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے امریکہ منتقل کر دیا گیا ہے۔فلمی حلقوں اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور دنیا بھر سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر "Get Well Soon SRK” ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔سرکاری طور پر ان کی طبی حالت یا علاج کی تفصیلات کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ پوسٹ
وفاقی حکومت کا 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کیلئے بڑا اعلان — فکسڈ ٹیکس اسکیم متعارف
اسلام آباد — وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تقریباً 35 لاکھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نظام میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے "فکسڈ ٹیکس اسکیم” متعارف کرا دی ہے جسے کاروباری حلقوں میں ایک اہم اور خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے۔اسکیم کے تحت کوئی بھی دکاندار محض 25 ہزار روپے نقد جمع کرا کر اس سہولت…
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور کرلینیویارک (نمائندہ خصوصی) — اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی حل کی قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی ہے، جسے فلسطینی قیادت نے تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ قرارداد میں فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیل و فلسطین کے…
الحمد اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کے اعزاز میں تقریب پذیرائی
کوئٹہ :(وائس آف جرمنی نمائندہ خصوصی)مجلس فکر و دانش کے زیراہتمام الحمد اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور چیئرمین الحمد گروپ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کے اعزاز میں گذشتہ دنوں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں انہیں گورنر پنجاب کی جانب سے ایکسلینس ایجوکیشنل ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ تقریب میں ممتاز ماہرین تعلیم،…
کے ٹو مہم کے دوران برفانی تودہ: پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، 3 غیر ملکی محفوظ
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ برفانی تودے کی زد میں آکر پاکستانی کوہ پیما محمد افتخار حسین جاں بحق ہو گئے، جبکہ 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو معمولی زخمی حالت میں بحفاظت نکال لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب…
کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی جہاں گاڑیوں کی پارکنگ اور جنریٹر نصب تھا، اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے تیزی سے پھیل گئے۔ ابتدائی طور پر عمارت کو پانچ…
اب سعودی عرب میں وزٹ ویزا پر زائد قیام کرنے پر قید اور جرمانے ہوں گے
(ویب ڈیسک) اب سعودی عرب میں وزٹ ویزا پر زائد قیام کرنے پر قید اور جرمانے ہوں گے۔سعودی عرب کی حکومت نے وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی سعودیہ میں قیام کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا آغاز کر دیا۔ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود کسی وجہ سے وہاں رہنے پعر مجبور…

