پاکستان ویمنز کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل

ویمن سینٹرل کنٹریکٹ.webp


پاکستان ویمنز کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل

کنٹریکٹ کی مدت کے دوران کھلاڑیوں کے باقاعدہ فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026-27 کے سیزن کے لیے 8 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، قومی کپتان فاطمہ ثنا اور اسپنر سعدیہ اقبال کو اے کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس یکم جولائی 2026 سے 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے، پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست میں کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے اور بی کیٹیگری میں 2، 2 جبکہ سی کیٹیگری میں 3 کھلاڑی شامل ہیں۔

اے کیٹیگری میں کپتان فاطمہ ثنا اور اسپنر سعدیہ اقبال جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، جبکہ بی کیٹیگری میں وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی صدیقی، اسپنر نشرہ سندھو اور بیٹر سدرا امین شامل ہیں۔

سی کیٹیگری میں تجربہ کار بیٹر عائشہ ظفر کے ساتھ اوپنرز گل فیروزہ اور صدف شمس کو شامل کیا گیا ہے، پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کی درجہ بندی حالیہ کارکردگی، فارم اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کی گئی ہے۔

فاطمہ ثنا نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث اے کیٹیگری میں جگہ برقرار رکھی، وہ انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ اور آسٹریلیا کی ویمنز بگ بیش لیگ میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔

سعدیہ اقبال بھی اپنی مؤثر بولنگ کی بدولت اے کیٹیگری میں شامل ہیں، وہ ماضی میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔

پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے فٹنس معیار برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ہے، کنٹریکٹ کی مدت کے دوران کھلاڑیوں کے باقاعدہ فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے اور تمام کھلاڑیوں کو مقررہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ