پشاور (نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی کے کسی کارکن یا ان کے خاندان کے افراد کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمے داری وفاقی وزیر داخلہ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی کے رہنما اور کارکن ملک میں جمہوریت، آئین اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم حکومت مخالف آوازوں کو دبانے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔
ایمل ولی خان نے مطالبہ کیا کہ پارٹی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اور سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم کیا جائے، بصورتِ دیگر اے این پی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔