ایتھنز (ویب ڈیسک) گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد یونان پہنچ گئے۔
یونان کے بندرگاہی شہر میں فلوٹیلا کے کارکنان کے پہنچنے پر مقامی شہریوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطین کے حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ کارکنان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی بحری افواج نے حال ہی میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے قبل روک کر اس کے متعدد اراکین کو حراست میں لے لیا تھا۔ فلوٹیلا کا مقصد غزہ میں جاری محاصرے کے خلاف احتجاج اور امدادی سامان پہنچانا تھا

گریٹا تھنبرگ سمیت فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان کی رہائی، یونان پہنچنے پر شاندار استقبال 3

