لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
لیسکو کے مطابق یہ فیصلہ نظام کی بہتری اور صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ کمپنی نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ، بینک برانچز اور دیگر مجاز ادائیگی ذرائع استعمال کریں۔
لیسکو کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی پریشانی یا تاخیر سے بچ سکتے ہیں اور ادائیگی کا عمل پہلے سے زیادہ آسان اور تیز ہو جائے گا۔

