دا ہنڈرڈ: 50 سے زائد پاکستانی کھلاڑی رجسٹرڈ، بھارتی سرمایہ کاروں کا ‘شیڈو بین’ سب سے بڑا سوال

IMG 20260220 WA1845


لندن/لاہور: انگلینڈ کی مقبول کرکٹ لیگ "دا ہنڈرڈ” کے آئندہ آکشن کے لیے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حارث رؤف سمیت 50 سے زائد پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرا لی ہے۔ تاہم اس موقع پر ایک اہم سوال نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے حال ہی میں دا ہنڈرڈ میں بھارتی سرمایہ کاروں کو شامل کیا ہے، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ بھارتی سرمایہ کار آئی پی ایل طرز کا "شیڈو بین” پاکستانی کھلاڑیوں پر نافذ کریں گے یا نہیں۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر کسی باضابطہ پابندی کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن عملی طور پر کوئی پاکستانی کھلاڑی آج تک آئی پی ایل میں نہیں کھیل سکا۔ اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دا ہنڈرڈ میں بھی ایسی ہی غیر اعلانیہ پالیسی اختیار کی جا سکتی ہے۔
ای سی بی ابھی تک اس حوالے سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں لا سکا، جو خود اپنے آپ میں ایک سوالیہ نشان ہے۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو دا ہنڈرڈ میں بھی نظرانداز کیا گیا تو یہ کھیل کی سیاست پر تجارتی مفادات کی فتح ہوگی۔

متعلقہ پوسٹ