راولپنڈی (بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) — ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا دفاع کرنے کے لیے پاکستان کسی بھی حد تک جائے گا۔
عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور اس بارے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف پاکستان سعودی عرب کا دفاع کرتا رہے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ اور مضبوط دفاعی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہر شعبے میں مثالی ہے، خصوصاً دفاع اور سلامتی کے معاملات میں۔

