ایف بی آر کا بڑا فیصلہ: ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور اسپتالوں سمیت 14 کاروباری شعبوں کی آن لائن مانیٹرنگ

IMG 20260220 WA1831


لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 14 سے زائد کاروباری شعبوں میں پوائنٹ آف سیلز (POS) سسٹم لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورینٹس، گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز، مارکیز، ریس کلبز، اسپتال اور دیگر کاروباری مراکز کو ریئل ٹائم آن لائن مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کرنا ہوگا۔
تاہم نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جن کاروباری مقامات پر ایئر کنڈیشنر کی سہولت موجود نہیں، انہیں پوائنٹ آف سیلز کی شرط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیکس چوری روکنا، شفافیت لانا اور قومی خزانے میں ریونیو بڑھانا ہے۔ ایف بی آر کے اس فیصلے کو کاروباری برادری میں مختلف انداز سے دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ