ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا منصوبہ بنانے والے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیم نے علاقے میں مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع دی، جس پر فورسز نے فوری کارروائی کی۔ قریبی جنگل میں خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں فتنۃ الخوارج سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جوابی کارروائی میں تمام 8 خوارج مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج گیس پائپ لائن بچھانے والے عملے پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

