بین الاقوامی یومِ یادِ ہولوکاسٹ: آشوِٹس کی survivor کا یورپی پارلیمنٹ سے خطاب، یورپ بھر میں تقریبات

IMG 20260127 WA1153


برسلز/برلن/آشوِٹس — دنیا بھر میں بین الاقوامی یومِ یادِ ہولوکاسٹ منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد نازی دور میں یہودیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کو یاد کرنا اور نسل کُشی جیسے جرائم کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے۔
نازیوں کے زیرِ قبضہ پولینڈ میں قائم بدنامِ زمانہ آشوِٹس موت کے کیمپ سے زندہ بچ جانے والی خاتون تاتیانا بوچی نے اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہولوکاسٹ کی ہولناکیوں کو یاد کرتے ہوئے نفرت، نسل پرستی اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد رہنے پر زور دیا۔
ادھر جرمنی کے دارالحکومت برلن اور پولینڈ میں آشوِٹس کے تاریخی مقام پر بھی یادگاری تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان تقاریب میں سیاسی رہنماؤں، سفارتکاروں، ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
آشوِٹس کی آزادی کو تقریباً 81 برس مکمل ہو چکے ہیں، تاہم عالمی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہولوکاسٹ کی یاد دہانی آج بھی اس لیے ضروری ہے تاکہ تاریخ خود کو دوبارہ نہ دہرائے۔
دن بھر مختلف ممالک میں تقریبات اور بیانات کے حوالے سے مزید اپڈیٹس متوقع ہیں۔

متعلقہ پوسٹ