خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلیے پاکستان کا کردار مثبت ہے، پاک ایران تعلقات کی خصوصی اہمیت ہے، عراقچی

mohsinnaqviaraqchi1794856461 0


ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلیے ایک بار پھر پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ اشتراک کار بڑھانے اور پاک ایران تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور علاقائی امن واستحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان فریقین کے درمیان تنازع کے حل کیلئے سفارتی محاذ پر مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔

بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ کو الوداع کیا جبکہ اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ