
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے امبردی سفاری پارک میں جنگلاتی عملے کی جانب سے موٹر سائیکلوں اور ایس یو وی کے ذریعے شیر کا تعاقب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد محکمہ جنگلات نے تین ملازمین کو برطرف کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگلاتی عملے کے تقریباً تین اہلکار موٹرسائیکلوں پر شیر کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں، جبکہ ایک گاڑی بھی اس کا تعاقب کررہی ہے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سرگرم افراد نے عملے کے رویے پر سوالات اٹھائے۔
محکمہ جنگلات کے اسسٹنٹ کنزرویٹر آف فاریسٹس امیت وانیا نے وضاحت کی کہ عملہ شیر کو ہراساں نہیں کررہا تھا بلکہ اسے اس کے مخصوص باڑے (کرال) میں واپس لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔
A video from Gir, Gujarat shows forest officials forcibly trying to stop a male lion from entering another male’s territory in order to protect the cubs there. The method being used is quite strange and concerning. A group of forest staff on five motorcycles is repeatedly moving ahead and blocking the lion’s path from the front. Neither the required safe distance from the wildlife nor the basic civility expected while dealing with wild animals is being maintained. Whatever the intent, this approach clearly violates wildlife protocols. What is equally surprising is that even such close human proximity is not disturbing the lions. #bigcatrules #wildlifeawareness #gujaratlion #girsomnath #girnationalpark
— Gaurrav bhrdwj (@gaurravbhrdwj) November 15, 2026
ان کے مطابق دیوالی کی تعطیلات کے دوران سفاری پارک میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شام کو سفاری ختم ہونے کے بعد شیروں کو ان کے مخصوص باڑوں میں واپس جانا تھا، تاہم ایک شیر مقررہ راستے کے بجائے دوسری سمت چل پڑا، جس پر عملے نے اسے واپس لانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس جے پال سنگھ نے بتایا کہ تینوں ملازمین آؤٹ سورس کیے گئے عملے کا حصہ تھے اور شیروں کو واپس لے جانے کے مقررہ طریقہ کار پر عمل نہ کرنے کے باعث انہیں ملازمت سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق شیروں کو عموماً بند جیپوں کے ذریعے ان کے مخصوص باڑوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

